آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کروں گا‘ آغا سعود

اتوار 1 مارچ 2015 16:26

آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کپتان آغا سعود امجد نے کہا ہے کہ آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انفرادی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کروں گا، یہ ٹورنامنٹ 4 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 7 رکنی ٹیم شرکت کرے گی جن میں پانچ مرد اور دوخواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں آغا سعود امجد کپتان ، دیگر کھلاڑیوں میں نعمان صابر،علی چشتی ، سید کمیل اور وقاص اسلم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں زینب اور فیضہ شامل ہیں،آغا سعود نے بتایا کہ اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں جاری ہے اور کوچ ندیم اسحاق کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کروا رہے ہیں، اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے اسلام آباد ٹیمیں کے کھلاڑی (پرسوں) منگل کو لاہور رووانہ ہونگے،ٹورنامنٹ میں پاکستان واپڈا، سوئی گیس، نیشنل بینک، پی ٹی سی ایل، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے ، ٹورنامنٹ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :