مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزوں کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی

اتوار 1 مارچ 2015 17:27

مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزوں کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزون کی جانچ پڑتال کا کام شروع ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکسن پلان کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزون کی باقاعدہ جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے جے کے نتیجے میں ویزا ختم ہونے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بعض غیر ملکی طباء کی جانب سے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں جس کے بعد مدارس میں زیر تعلیم طلباء کے ویزے چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ‘ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی حکومتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کے ویزوں کی جانچ پڑتال کا کام جلد مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :