چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

اتوار 1 مارچ 2015 18:34

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی فتح پر بہت خوشی ہوئی ہے تاہم ٹیم میں اہم تبدیلی کی ضرورت ہے۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو کھلانا چاہیئے تھا جبکہ سرفراز احمد سے وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اوپننگ بھی کروانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ناصر جمشیداس وقت فارم میں نہیں ہیں اس لیے سلیکشن کمیٹی کو چاہیئے کہ ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کریں تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کی جیت پاکستان کے لیے انتہائی اہم تھی لیکن اس کے علاوہ پاکستان کو اگلے 3 میچز بھی جیتنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقہ کے خلاف بھی بھرپور کھیل پیش کرنا ہو گا تاکہ پاکستان ٹیم اگلے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکے۔

متعلقہ عنوان :