ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان

اتوار 1 مارچ 2015 19:10

ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف فتح کے باوجود قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نکالنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ناصر جمشید کو انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئندہ میچ میں ٹیم سے باہر رکھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کے کچھ افراد احمد شہزاد کو بھی خراب پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم سے باہر نکالنا چاہتے ہیں لیکن احمد شہزاد ٹیم سلیکشن کمیٹی میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں جبکہ دوسری جانب ناصر جمشید اس طرح کا اثر و رسوخ نہیں رکھتے جس کے باعث انہیں ٹیم سے باہر نکالنے اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے زمبابوے کے خلاف میچ میں ناصر جمشید اور احمد شہزاد بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے تھے جبکہ فیلڈنگ میں بھی ناصر جمشید کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ دکھا سکے اور اہم کیچ ڈراپ کر دیا۔دوسری جانب عمر اکمل باقاعدہ وکٹ کیپر نہ ہونے کے باعث آج کے میچ میں 2 کیچ ڈراپ کر بیٹھے جس کے باعث قومی ٹیم بڑے مارجن سے میچ میں فتح حاصل نہ کر سکی۔