وزیر اعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں پھنس گیا ،پائلٹ کی گورنر ہاؤس لاہور میں بحفاظت ہنگامی لینڈ نگ

اتوار 1 مارچ 2015 20:50

وزیر اعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں پھنس گیا ،پائلٹ کی گورنر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر رائے ونڈ جاتی امراء جانے کیلئے روانہ ہوتے ہی خراب موسم میں پھنس گیا، پائلٹ نے گورنر ہاؤس لاہور میں بحفاظت ہنگامی لینڈ نگ کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ روز بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے ونڈ جاتی امراء جانے کیلئے روانہ ہوئے تاہم ہیلی کاپٹر خراب موسم میں پھنس گیا جسکے باعث پائلت نے ہیلی کاپٹر کو واپس ماڈل ٹاؤن بھی اتارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا جسکے بعد ہیلی کاپٹر نے گورنر ہاوس لاہور میں بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب بعد ازاں سڑک کے راستے جاتی امراء روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :