چیف سلیکٹرمعین خان کی چیئرمین پی سی بی سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی

پیر 2 مارچ 2015 11:16

چیف سلیکٹرمعین خان کی چیئرمین پی سی بی سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی
لاہور (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 مارچ۔ 2015ء ) کسینو سکینڈل کے بعد گھر واپس بلائے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان سے آج شیڈول اہم ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے ۔ معین خان کو جوا خانے جانے پر چیئرمین پی سی بی نے انہیں وطن واپس بلالیا تھا اور آج ان کی ملاقات شہریار خان سے ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معین خان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اور چیف سلیکٹر کی آج ہونے والی ملاقات کل ہوگی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیزاور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل معین خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھانا کھانے کسینو گئے تھے اور سکینڈل بننے کے بعد انہیں چیئرمین پی سی بی نے واپس وطن بلالیا تھا۔

متعلقہ عنوان :