بارش سے متاثرہ میچز کا حل، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ میں پروفیسرسٹیرن کا نام بھی جڑگیا

پیر 2 مارچ 2015 11:43

بارش سے متاثرہ میچز کا حل، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ میں پروفیسرسٹیرن کا نام ..

سڈنی(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 مارچ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ کے دوران ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ نئے انداز سے سامنے آگیا ،اسکے ساتھ اب آسٹریلیا کے سٹیو ن سٹیرن کا نام بھی جڑ گیا ہے ، نئے قاعدے سے بارش سے متاثر ہونے والے 300پلس مقابلوں کے حساب کتاب میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

بارش سے متاثر میچ میں نظر ثانی اہداف کیلیے ڈک ورتھ لوئس قاعدہ استعمال کیا جاتا ہے جوکہ انگلینڈ کے فرینک ڈک ورتھ اور ٹونی لیوس نے بنایا، اب اس کا نام ڈک ورتھ لوئس سٹیرن ہوگیا ہے، پروفیسر سٹیرن کا جنم امریکا میں ہوا مگر کرکٹ سے ان کا لگاؤ 1994 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد ہوا، ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں بھی اب تیزی آگئی ہے، بکثرت 300 پلس اسکور دیکھنے کو مل رہے ہیں، ایسے میں ایسے سسٹم کی ضرورت محسوس کی گئی جس سے بڑے اسکوروالے مقابلوں کے بارے میں نظر ثانی شدہ اہداف زیادہ بہتر انداز میں دیے جاسکیں۔

نیا فارمولا دراصل 300 پلس اسکور والے مقابلوں کے لیے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کھیل کو بارش سے متاثر نہیں دیکھنا چاہتا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ میچز منسوخ کردینا بھی مناسب نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :