دس ماہ کی بچی کا وزن اس کی زندگی کے لیے خطرہ بن گیا

پیر 2 مارچ 2015 11:49

دس ماہ کی بچی کا وزن اس کی زندگی کے لیے خطرہ بن گیا

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) عالیہ سلیم جب پیداہوئی تو اس کا وزن 9 پاؤنڈ تھا۔چار ماہ کی عمر سےاس کا وزن بہت تیزی سے بڑھناشروع ہو گیا۔اب اس کا وزن 2 سٹون اور 13 پاونڈ ہے(ایک سٹون 6.35 کلوگرام کے برابر ہوتا ہے)۔عالیہ اپنی عمر میں دنیا کی وزنی ترین بچی ہے۔ عالیہ کا تعلق جھاڑکھنڈ، بھارت سے ہے، اس کی ماں 25 سالہ شبانہ پروین کےمطابق عالیہ کا وزن 4 ماں کی عمر میں تیزی سے بڑھنا شروع ہوگا۔

ہر دوسرےہفتے عالیہ کے لیےنئے کپڑے بنانا پڑتے کیونکہ پرانے اسے چھوٹے پڑ جاتے۔عالیہ کے باپ 28 سالہ محمد سلیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے عالیہ کا علاج کرانے کی اپنی سی بھرپور کوشش کر لی مگر اُن کے پاس اتنے پیسے نہٰیں کہ اس کا بہترین علاج کرا سکیں۔ محمد سلیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہر کے ہسپتال تک ہی افورڈ کر سکتے ہیں، جہاں کے ڈاکٹر اس کی بیماری کے متعلق کچھ بتا ہی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

ایک دفعہ وہ بچی کو علاج کے لیے رانچی لے گئے مگر وہاں کے ڈاکٹروں نے بھی یہی کہا کہ اسے بڑے شہر میں لے جاؤ۔تاہم اب عالیہ کے والدین کسی نہ کسی طرح اسے نئی دہلی کے پاس ایک ڈاکٹر تک لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس عمر میں عالیہ دنیا کی وزنی ترین بچی ہے۔ڈاکٹر چند ن کےمطابق عالیہ کی بیماری کی وجہ ہارمون کا غیر متوازن ہونا ہو سکتا ہے۔