ایپل ایک اور مقدمے کے لیے تیار ہو جائے، آئی فون 5 ایس نے ایک شخص کو موت کی دہلیز تک پہنچا دیا

پیر 2 مارچ 2015 11:53

ایپل ایک اور مقدمے کے لیے تیار ہو جائے، آئی  فون 5 ایس نے ایک شخص کو موت ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء)لانگ آئی لینڈ نیویارک سے تعلق رکھنے والے جانسن کا آئی فون 5 ایک دھماکے سے اس کی جیب میں پھٹ گیا اوراسے جلا ڈالا۔ایرک جانسن کے مطابق وہ چابی لینے کے لیے جھکا ہی تھا کہ اس نے دھماکےکی آواز سنی۔ اس کے ساتھ ہی اس کا ٹراؤزر جلنا شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے ٹراؤزر کو خود سے الگ کیا مگر اس کا فون بالکل جل کی اس کی کھال سے چپک گیا تھا، جانسن کا کہنا ہے کہ اس نے خود اپنے گوشت جلنے کی بو محسوس کی۔

اس حادثے کے بعد جانسن کو دس دن سپیشل برن یونٹ میں زیر علاج رہنا پڑا۔ عموما موبائل پھٹنے کی وجہ خراب سرکٹ بورڈ اور غلط چارجر کا استعمال ہوتا ہے۔ جانسن کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ان میں سے کوئی وجہ نہیں بنی۔ جانسن کا یہ بھی کہناہے کہ اب وہ ایپل پر مقدمہ کرے۔یہ خبر سن کی ایپل کےصارفین بھی شاک میں رہ گئے۔ تاہم ابھی تک ایپل نے جانسن کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔