شعیب اختر مسائل بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ‘ مدثر نذر

پیر 2 مارچ 2015 11:54

شعیب اختر مسائل بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ‘ مدثر نذر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر مدثر نذر نے کہاہے کہ شعیب اختر مسائل بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ آل راوٴنڈر مدثر نذر نے کہا کہ پاکستان یقیناخراب پرفارم کر رہا ہے تاہم معاملات اتنے بھی خراب نہیں جتنے شعیب میڈیا پر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شعیب پاکستان کرکٹ کو درپیش مسائل کو بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہیں یقینا ٹیم میگا ایونٹ میں اچھا نہیں کھیل رہی اور کچھ مسائل بھی ہیں تاہم جس طرح شعیب کپتان اور کھلاڑیوں کے بارے میں بیان دے رہیں ،وہ نامناسب ہیں مدثرنذر نے کہاکہ شعیب اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں تاہم اس ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا۔

جب ون ڈے کرکٹ میں آپ کے نمبر ایک آف سپنر سعید اجمل ورلڈ کپ سے چھ مہینے پہلے پابندی کا شکار ہو جائیں جب آپ کے سب سے سینئر بلے باز اور سپنر محمد حفیظ بھی نہ ہوں اور آپ کے سب سے کامیاب تیز باوٴلر زخمی ہوں تو اس سے ٹیم کو یقینا نقصان پہنچتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں بھی مایوس ہوں کیونکہ میں اسی نظام کا حصہ ہوں۔ مجھ سے بھی ایسی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی۔58 سالہ مدثر کے مطابق پی سی بی پر برسنا آج کل ایک رواج بن چکا ہے پاکستان کرکٹ میں نظام کا مسئلہ ہے تاہم یہ اتنا بھی شدید نہیں جتنا شعیب بتاتے ہیں انہوں نے کہاکہ کچھ حلقے حقیقی طور پر پاکستان کرکٹ سے متعلق تشویش کا شکار ہیں ‘ دوسرے بہت سے لوگ صرف نوکریوں کے چکر میں ہیں-