فوٹو جرنلسٹ کے قتل کا مقدمہ عبیرہ کے قتل کا اعتراف کرنے والی خاتون کے خلاف درج

پیر 2 مارچ 2015 12:35

فوٹو جرنلسٹ کے قتل کا مقدمہ عبیرہ کے قتل کا اعتراف کرنے والی خاتون کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) یوسف کھوکھر نامی فوٹو جرنلسٹ کے قتل کا مقدمہ، ماڈل عبیرہ کے قتل کا اعتراف کرنے والی خاتون کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ طوبیٰ کے خلاف مقدمہ مقتول یوسف کے والد مبارک کھوکر کی مدعیت میں ماڈل ٹاوٴن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔عظمیٰ راوٴ عرف طوبیٰ نے پولیس کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس نے ماڈل ٹاوٴن پارک میں یوسف کھوکر کو جوس میں سائینائیڈ زہر ملا کر قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے اس جرم کی وضاحت کرتے ہوئے طوبیٰ کا کہنا تھا کہ مقتول یوسف نے ان کی کچھ نازیبا تصاویر ان کے شوہربابر جاوید کو دکھائی تھیں، جس پر بابر نے انھیں طلاق دے دی تھی۔واضح رہے کہ فوٹو جرنلسٹ بابرجاوید 2 دسمبر 2014 کو ماڈل ٹاوٴن پارک میں مردہ پائے گئے تھے۔یوسف کھوکھر کے ساتھ سا تھ طوبیٰ نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ عبیرہ کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایاز سلیم نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ماڈل عبیرہ کو کھانے میں زہر دے کر قتل کیا گیا اور تحقیقات کے دوران سائنائیڈ اور آرسینک کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں، جبکہ حتمی تفتیش میں ملزمہ طوبی، حیدر اور فاروق ملزم قرار دے دیا گیا

متعلقہ عنوان :