ٹیم کا مقصد جیت ہونا چاہئے، رن ریٹ نہیں، عامر سہیل

پیر 2 مارچ 2015 12:45

ٹیم کا مقصد جیت ہونا چاہئے، رن ریٹ نہیں، عامر سہیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہاہے کہ پاکستان میچ ہار جاتا تو آگے بڑھنے کا کوئی چانس نہیں تھا، کھلاڑیوں نے جو غلطیاں کیں ہیں ان سے سیکھیں، ٹیم کا مقصد اب صرف جیت ہونا چاہئے، رن ریٹ نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میچ ہار جاتا تو آگے بڑھنے کا کوئی چانس نہیں تھا، کھلاڑیوں نے جو غلطیاں کیں ہیں ان سے سیکھیں، رن ریٹ کے چکر میں جو اسکور ٹیم بنارہی ہے وہ بھی نہیں بنے گا، بیٹنگ آرڈر میں اب تبدیلی نہیں لانی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق حارث سہیل کا حوصلہ بڑھائیں، احمد شہزاد ڈر کر بیٹنگ کررہے ہیں انہیں اس سے نکلنا پڑے گا۔