افغانستان ‘ صوبہ پنج شیر میں دوبارہ تباہ کن برفافی تودے گرنے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی

پیر 2 مارچ 2015 13:00

افغانستان ‘ صوبہ پنج شیر میں دوبارہ تباہ کن برفافی تودے گرنے سے صورتحال ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) افغانستان میں حکام کے مطابق صوبہ پنج شیر میں دوبارہ تباہ کن برفافی تودے گرنے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔پنج شیر صوبہ کے گورنر کے مطابق نئے برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں متاثرہ علاقہ ملک کے دوسرے حصوں سے کٹ گیا یہاں چند روز پہلے برفانی تودے گرنے سے مواصلائی نظام بری طرح متاثر ہوا تھا اور علاقے تک رسائی مشکل ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 286 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اس میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنج شیر ہوا جہاں لوگ اب بھی بھاری برف باری کے نتیجے میں محصور ہو کر رہ گئے صوبہ پنج شیر کے گورنر عبدالرحمان کبیری نے بتایا کہ برفانی تودے 40 میٹر بلند تھے اور نئی جگہوں پر گرے ہیں۔حکام نے پنج شیر وادی کی جانب جانے والی سڑک کو بھاری مشنری کی مدد سے کھول دیا تاہم برفانی تودوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے پریان تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

ہوائی جہازوں کے ذریعے متاثر ہونے والے دیہاتوں میں محصور افراد تک خوراک پہنچائی جا رہی ہے۔ پنج شیر کے علاوہ دیگر متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رہا -

متعلقہ عنوان :