پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس میڈیا رائٹس کے معاملات طے نہ ہونے پر ملتوی

پیر 2 مارچ 2015 13:44

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس میڈیا رائٹس کے معاملات طے نہ ہونے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس میڈیا رائٹس کے معاملات طے نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ نشریاتی اداروں کی طرف سے مزید وقت مانگا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ملتوی ہونے کی اصل وجہ میڈیا رائٹس کے معاملات طے نہ ہو سکے کیونکہ نشریاتی اداروں نے تقریباً ایک لاکھ ڈالر فیس کی ڈیمانڈ کی ہے جس کے بعد پی سی بی کی گورننگ بورڈ اور نشریاتی اداروں کے درمیان 5 مارچ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے اور پی سی بی گورنگ بورڈ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان پی سی بی کی میدیا رائٹس کمیٹی کرے گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے گورنگ بورڈ کے 34 ویں اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں سال 2015ء کی اہم سریز کے نشریاتی حقوق کی فروخت سے متعلق اہم فیصلے کئے جانے تھے۔

متعلقہ عنوان :