سابق صدر پرویز مشرف سے کھوسہ سرداروں کی ملاقات مثبت رہی‘مارچ میں بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا‘ویز مشرف ہی ملک کو جاری بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
آل پاکستان مسلم لیگ یواے ای کے نائب صدر سردار محمد عمر لغاری کی سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ سے ملاقات کے بعد بات چیت
پیر 2 مارچ 2015 14:25
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ یواے ای کے نائب صدر سردار محمد عمر لغاری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سے کھوسہ سرداروں کی ملاقات مثبت رہی۔مارچ میں بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ وہ یہاں سابق وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ آل پاکستان مسلم لیگ کے دیگر عہدیداران جن میں محمد خان لغاری،غلام حیدر،اسماعیل جعفر،رازق خان کھوسہ،علی عاصم جعفر،ڈاکٹر فخرالدین بھی موجود تھے اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ عہدیداروں کی سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔(جاری ہے)
عمر لغاری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایک بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سردار دوست محمد کھوسہ کو متحدہ مسلم لیگ کے پینل پر اپنی پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم پرویز مشرف کی طرف دیکھ رہی ہے اور پرویز مشرف ہی ملک کو جاری بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود حکمران اپنے سیاسی سفر کی بدترین کارکردگی دکھا کر قوم کو مایوس کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.