مصباح الحق جنوبی افریقہ کیلئے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں، گریم سمتھ

پیر 2 مارچ 2015 14:54

مصباح الحق جنوبی افریقہ کیلئے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں، گریم سمتھ

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے پاکستان ٹیم کو کامیابی دلانے کا سہرا مصباح الحق کے سر باندھ دیا ۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق صرف گرین شرٹس کیلئے پرفارم کررہے ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر گریم اسمتھ نے مصباح الحق کو پروٹیز کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق آدھی ٹیم کا کام اکیلے کرجاتے ہیں۔ فوٹیج گریم اسمتھ نے پاکستان کے مڈل آرڈر لائن کو بھی پروٹیاز کیلئے اہم قرار دیا۔وہاب ریاض بھی بولنگ کیساتھ رن بنانے کے گر سے بخوبی واقف ہیں۔ سابق پروٹیز کپتان نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پیس اٹیک کو صرف محمد عرفان نے مضبوط بنایا ہے۔ پاکستان ٹیم کب کیا کمال دکھا جائے،پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :