سینیٹ انتخابات،پروفیسرساجد میر کے کاغذات نامزدگی چیلنج

پیر 2 مارچ 2015 16:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ ن کے سینیٹ کے امیدوار پروفیسرساجد میر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔قاضی حسین سراج نے ساجد میر کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ ساجد میر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صدر ہیں جبکہ ان کے کاغذات ن لیگ کے ٹکٹ پر منظور ہوئے۔ کاغذات نامزدگی میں ساجدمیر نے اپنی جماعت کاتذکرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ پولیٹیکل پارٹیزآرڈیننس دو ہزاردوکے تحت کوئی شخص ایک سے زائد پارٹیوں کا ممبر نہیں ہو سکتا اور ساجدمیر نے اپنے نام کے ساتھ پروفیسر لکھا ہے، لیکن الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر کیلئے پی ایچ ڈی کی ڈگری ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے ساجد میر کے کاغذات منظور کرکے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ساجد میرآرٹیکل باسٹھ پر پورا نہیں اترتے،،غلط بیانی کرنے پر الیکشن کمیشن کو ساجد میر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :