آن لائن رزلٹ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کی بد انتظامی اور نا اہلی

سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کو انگریزی کے پیپر میں فیل کر دیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 16:16

آن لائن رزلٹ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کی بد انتظامی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے آن لائن رزلٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کو فیل کر دیا گیا۔طلبہ نے یونیورسٹی کے باہر شدید احتجاج کیا اور رزلٹ شیٹ کو پھاڑ دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

02مارچ۔2015ء رزلٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کو انگریزی کے پرچے میں فیل کر دیا گیا ہے جس پر طلبہ نے یونیورسٹی کے احادثے میں انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور نعرے بازی کی ۔طلبہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریزی کے پرچے کی اسائمنٹس جمع کرانے کے باوجود بھی یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کو فیل کر دیا ہے جبکہ سپریٹنڈنٹ نے رزلٹ شیٹ انگریزی کے کوئی نمبر نہیں لگائے اور طلبہ کو فیل قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیل ہونے والے طلبہ شدید پریشان میں مبتلا ہیں ۔طلبہ نے کہا کہ ہماری رزلٹ شیٹ میں انگلش کا پیپر فیل ہے ہم گھر والوں کو کیا جواب دیں گے ۔دوسری جانب علامہ اقبال یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انگریزی کے پرچے میں فیل ہونے والے طلبہ یونیورسٹی کو ایک درخواست دیں تا کہ انگریزی کے پیپرکی فیل ہونے کی تحقیقات کی جائیں ۔انتظامیہ کے مطابق تحقیقات میں 2 ماہ لگ جائیں گے جس کے بعد طلبہ کو دوبارہ رزلٹ شیٹ دی جائے گی

متعلقہ عنوان :