بی جے پی تنگ نظر ی،ہندوں کو خانز کی فلمیں دیکھنے سے منع کردیا

پیر 2 مارچ 2015 16:56

بی جے پی تنگ نظر ی،ہندوں کو خانز کی فلمیں دیکھنے سے منع کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء).بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی تنگ نظری، ایک بار پھر سامنے آگئی۔ بی ٹاون کے خان بی جے پی رہنما کی آنکھوں میں کھٹکنے لگنے۔ سادھوی پراچی نے ہندوں کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر کی فلمیں دیکھنے سے منع کردیا۔عامر ،شاہ رخ اور سلمان خان جن کی بالی ووڈ میں شہرت بلندیوں پر ہے ۔فلم انڈسٹری میں کنگ خان کی بادشاہت ہے تو دبنگ خان کی شہرت اور عامر خان تو ماننے ہی مسٹر پرفیکٹ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

خانز کی فلم انڈسٹری میں اہمیت بی جے پی رہنما کو ٹینشن دینے لگی ہے۔بھارت کی حکمراں جماعت کی متنازع خاتون رہنما سادھوی پراچی نے ایک اور چنگاری بھڑکا دی ۔دل میں چھپی مسلم دشمنی لبوں پر آگئی ۔بی جے پی کے ساتھ ہندو انتہا پسند جماعتوں کی بیٹھک لگی تو خاتون گرو سادھوی پراچی نے انتہا پسندی کا سبق پڑھایا ۔کہتی ہیں ہندووں کو تینوں خانز کی فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔ہندو بچے شاہ رخ ،سلمان اور عامر کی فلموں سے غلط چیزیں سیکھ رہےہیں ۔صرف یہ ہی نہیں سادھوی جی یہ بھی بولیں کہ ہندووں کو اپنے گھر کی دیواروں پر سے سلمان ، شاہ رخ اور عامر کے پوسٹرز بھی ہٹا دینے چاہئیں ۔