عدنان سمیع نے دوبارہ بھارتی شہریت کے لئے درخواست دیدی

پیر 2 مارچ 2015 17:04

عدنان سمیع نے دوبارہ بھارتی شہریت کے لئے درخواست دیدی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے دوسری بار بھارتی شہریت کے لئے درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع جن کی دو سال قبل بھارتی شہریت کے لئے دی گئی درخواست مسترد کر دی گئی تھی انہوں نے ایک بار پھر وزارت داخلہ کے خارجہ ڈویژن میں اپنی شہریت کے لئے درخواست دی ہے سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ انکی درخواست زیر غور ہے عدنان سمیع 2001ء میں پاکستانی پاسپورٹ پر بھارت گئے اور 2001ء سے 2003ء کے درمیان انہوں نے برطانیہ اور دوسرے ممالک کا دورہ کیا