عظیم شاعر ناصر کاظمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 41 برس بیت گئے

پیر 2 مارچ 2015 17:12

عظیم شاعر ناصر کاظمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 41 برس بیت گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) غزل کے قدیم اور روایتی انداز کو نیا رنگ دینے والے ناصر کاظمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 41 برس بیت گئے۔لفظ اتنے سادہ کہ دل میں اتر جائیں، تصور کا آئینہ اتنا شفاف کہ ہر ایک اپنا عکس دیکھ سکے۔ شاعری میں یہ کمال صرف ناصر کاظمی کو حاصل تھا۔

(جاری ہے)

عوام کا درد ناصر کا درد تھا، عوام کی خوشی ناصر کی خوشی تھی۔ انہوں نے شاعری کو زمانے کی آواز بنا کر پیش کیا۔ زمانے کے درد کو اپنے لفظوں میں سمونے والے ناصر سقوط ڈھاکہ کا درد نہ سہہ سکے۔ کڑی دھوپ کا یہ مسافر رات گئے لاہور کی سڑکوں پر اس درد کا مداوا ڈھونڈتے ڈھونڈتے دنیا چھوڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :