جہلم‘آرمی پبلک سکول کا مغوی طالبعلم12روز بعد بازیاب

پیر 2 مارچ 2015 18:48

جہلم‘آرمی پبلک سکول کا مغوی طالبعلم12روز بعد بازیاب

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) پولیس نے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے طالبعلم کو بازیاب کراکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ڈی پی او کی پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔جہلم آرمی پبلک اسکول دسویں جماعت کے طالبعلم علی ظفر کو ملزمان نے 12روز پہلے سکول سے گھر آتے ہوئے اغواء کرلیا تھا، جس کی رہائی کے بدلے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور خفیہ اطلاع پر جادہ کیعلاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔ڈی پی او سرفراز خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کیتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔پریس کانفرنس کے کچھ گھنٹوں بعداغوا کے مرکزی ملزم قیصر محمود کی نشاندہی پر دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا، جہاں، پولیس کے مطابق ملزم قیصر محمود اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔