نابینا افراد کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘حکومت سے مذاکرات ناکام
قائمقام سپیکر اور پنجاب حکومت کے ترجمان کی 31مارچ تک مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی ماننے سے انکار ، نابینا افراد زعیم قادری اور حکمرانو ں کو ہاتھ اٹھا اٹھا کر بدعائیں دیتے رہے ، کئی (ن)لیگی اور اپوزیشن اراکین کا نابینا افراد سے اظہار یکجہتی ، احتجاج کے خاتمہ کی درخواست ، نابینا افراد کا مطالبات کی منظور ی تک احتجاج ختم کرنے سے انکار ، حکمران اپنی عیاشیوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ، نابینا افراد کو ان کا حق دینے کیلئے تیار نہیں ‘اللہ حکمرانوں اور ان کے بچوں کو ہم جیسا اندھا کرے تو انہیں ہمارے مسائل کا اندازہ ہو گا‘نابینا مظاہرین کے رہنماؤں کی میڈیا سے بات چیت، پنجاب اسمبلی کے ایجنڈے پر ایڈہاک پر قانون سازی اور ڈی سی او کو فی الفور بھرتی کیلئے مطلع کر دیا ہے، چند افراد کیلئے غیر قانونی کام نہیں کر سکتے ، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری کی میڈیا سے گفتگو
پیر 2 مارچ 2015 18:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کے سامنے پیر کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، قائمقام سپیکر اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری کی31مارچ تک مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی بھی ماننے سے انکار کر دیا‘زعیم قادری اور حکمرانو ں کو ہاتھ اٹھا اٹھا کر نابینا افراد بدعائیں دیتے رہے ‘(ن)لیگ کی رکن اسمبلی کنول نعمان سمیت حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا بھی نابینا افراد سے اظہار یکجہتی اور احتجاج ختم کرنے کی درخواست کرتے رہے جبکہ نابینا افراد نے مطالبات کی منظور ی تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ،نابینا افراد کو ان کا حق دینے کیلئے تیار نہیں ‘اللہ حکمرانوں اور ان کے بچوں کو بھی ہم جیسا اندھا کرے تو پھر ہی ان کو ہمارے مسائل کا اندازہ ہو گا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.