سرفراز کی اگلے میچ میں شرکت یقینی
پیر 2 مارچ 2015 19:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم کی حالیہ نازک صورتحال، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی زبوں حالی کے سبب متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہو گئی ہے۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان، ویسٹ انڈیز اور پھر زمبابوے کے خلاف بھی سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کا موقع نہیں دیا گیا اور تینوں ہی میچوں میں پارٹ ٹائم وکٹ کیپر عمر اکمل نے کیچ گرائے جس کا پاکستان کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا۔
خصوصاً ہندوستان کے خلاف میچ میں عمر اکمل نے ویرات کوہلی کا کیچ گرایا جس کے بعد انہوں نے سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی عمر اکمل کو کھلانے اور انہوں نے کیچ گرانے کی روایت برقرار رکھی جبکہ زمبابوے کے خلاف سلسلہ برقرار رکھا جس پر تمام ہی حلقوں نے سرفراز کو نہ کھلانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
ناصر جمشید کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا یہ تو ایک الگ بحث ہے لیکن اب ان کی مسلسل ’شاندار‘ کارکردگی کے باعث مصباح الحق بالآخر سرفراز کو آئندہ میچ میں کھلانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد مصباح الحق عندیہ دے چکے ہیں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں سرفراز احمد کو کھلایا جا سکتا ہے۔ یہ بات اس لیے بھی یقینی دکھائی دیتی ہے کیونکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ریگولر وکٹ کیپر کو آئندہ میچز میں آزمانا چاہیے۔ شہریار خان نے کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کو کھلایا جائے اور اگر وہ چاہیں تو ان سے اوپننگ بھی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کی شمولیت سے ٹیم میں بہتری آئے گی۔ چیئرمین شہریار خان کے اس بیان کے بعد سرفراز کی ٹیم میں شمولیت یقینی دکھائی دیتی ہے کیونکہ ہمارے ہاں چیئرمین بورڈ کے بیان کی نفی کی روایت نہیں ملتی۔ اس کی سب سے تابندہ مثال یونس خان کی دوبارہ ایک روزہ ٹیم میں شمولیت ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور انہوں نے متحدہ امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی سابق عظیم آسٹریلین کپتان اسٹیو وا نے ورلڈ کپ کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔ اسٹیو وا نے کہا تھا کہ سرفراز ورلڈ کپ میں شریک ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو تن تنہا میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.