حافظ آباد ، حافظ آباد گوجرانوالہ روڑ پر گہرے گڑھوں کے باعث ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے چالیس ہزار لیٹر تیل بہہ گیا ،

سینکڑوں شہری ڈرم ، بڑے بڑے کین اور بوتلوں سمیت مختلف اشیاء اٹھا کر سڑک پر بہنے والے تیل کو جمع کرنے کیلئے پہنچ گئے ، آئل ٹینکر پٹرول پمپ کے ساتھ الٹا، کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس طلب ، پولیس کے روکنے کے باوجود لوگ تیل جمع کرنے کیلئے ایک دوسرے سے بازی لیجانے میں لگے رہے

پیر 2 مارچ 2015 19:20

حافظ آباد ، حافظ آباد گوجرانوالہ روڑ پر گہرے گڑھوں کے باعث ڈیزل سے بھرا ..

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) حافظ آباد گوجرانوالہ روڑ پر گہرے گڑھوں کے باعث ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے چالیس ہزار لیٹر تیل بہہ گیا ،سینکڑوں شہری موقع پر ڈرم ، بڑے بڑے کین اور بوتلوں سمیت مختلف اشیاء اٹھا کر سڑک پر بہنے والے تیل کو جمع کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئے ، آئل ٹینکر جس مقام پر الٹا اس کے تقریباً ساتھ ہی پٹرول پمپ بھی موجود تھا، کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کو طلب کرناپڑا، پولیس کے روکنے کے باوجود لوگ تیل جمع کرنے کیلئے ایک دوسرے سے بازی لیجانے میں لگے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے جنرل بس اسٹینڈ سے جناح چوک بائی پاس تک صرف دو کلو میٹر سڑک گذشتہ سات ماہ سے زیر تعمیر ہے،طویل عرصہ گذرنے کے باوجود بھی سڑک تعمیر نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

پیر کو حافظ آباد میں حساس ادارے کو تیل سپلائی کے لئے آئیل ٹینکراسی زیر تعمیر سڑک سے گذر رہا تھا کہ اچانک گہرے کھڈوں کی وجہ سے آئیل ٹینکر الٹ گیا ،آئیل ٹینکر میں موجود چالیس ہزار ڈیزل سڑک پر بہہ گیا ،،،عوام ٹرک ڈرائیور کی مدد کرنے کی بجائے سڑک پر بہنے والے تیل کو دیکھ کر پاگل ہوگئے اور اسے اکٹھا کرنے کیلئے ہر ایک کوئی نہ کوئی شئے اٹھانے کیلئے دوڑ پڑا اور جس کے ہاتھ جو لگا اس نے اسی میں تیل اکٹھا کرنا شروع کر دیا ،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی گھروں سے بوتلیں اور کین اٹھا کر لے آئے اور ہاتھوں سے جمع کرکے تیل ان میں بھرتے رہے ۔

پولیس نے بمشکل لوگوں پر قابو پایا جس کی وجہ سے موقع پر کوئی ناخوشگوار صورتحال پیش نہ آسکی ۔

متعلقہ عنوان :