سینیٹ میں شو آف ہینڈ کے طریقہ انتخابات سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا جاسکتاتھا ،جماعت اسلامی سیاست میں روپے پیسے کے عمل کاخاتمہ اوربنیادی اصلاحات چاہتی ہے،سینیٹ انتخابات کی آڑ میں نئی محاذ آرائی کی بجائے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کئے جائیں،
امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ کا بیان
پیر 2 مارچ 2015 20:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ترمیم میں رکاوٹ ڈالنے سے یہ بات اب ثابت ہوگئی ہے کہ مختلف مقتدرجماعتیں ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں چاہتیں۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں شو آف ہینڈ کے طریقہ انتخابات سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا جاسکتاتھا لیکن تعجب کی بات ہے کہ حکومت آخر کیوں شوآف ہینڈکے طریقے پر عمل کرنے سے ہچکچارہی ہے۔
پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف سینیٹ انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا تو دوسری جانب ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آئینی ترمیم کروانے کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔(جاری ہے)
ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کے لئے حکومت اگر سنجیدہ تھی تویہ کام تین چارماہ قبل ہوناچاہئے تھا۔الیکشن سے چند دن پہلے سارے عمل کو مشکوک بنادیا گیا ہے۔حکومت اپنے ارکان کے ووٹ اِدھراُدھر ہونے کے خوف سے خفیہ کی بجائے اوپن ووٹنگ کی حامی ہے۔
جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ملکی سیاست میں روپے پیسے کاعمل دخل کے خاتمے کے لئے بنیادی اصلاحات کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت مختلف قسم کے شدید بحرانوں کاشکار ہے۔عوام الناس کے ساتھ ریلیف کے نام پر مذاق کیاجارہا ہے۔صرف چند نشستوں کی خاطر ایک دوسرے کے ارکان کودولت کے زعم پر خریدنے والے رہنماملک وقوم کی کیاخاک خدمت کرسکتے ہیں۔پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کسی نئی سیاسی محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کی آڑ میں نئی محاذ آرائی کوچھیڑنے کی بجائے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کئے جائیں۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں اربوں روپے کے لین دین اوربولیوں نے ثابت کردیا ہے کہ سیاست میں صرف جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار ہی آسکتے ہیں۔ملک وقوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک حقیقی معنوں میں بے داغ اور محب وطن قیادت میسر نہیں آجاتی۔او پر سے لے کر نیچے تک کرپشن کابازار گرم ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں126ویں نمبرپر ہے جوکہ حکمرانوں کی کارکردگی پر بڑاسولیہ نشان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.