متحدہ عرب امارات سے لاہور آنے والی پرواز پر آسمانی بجلی گر گئی، 214پاکستانی مسافر بال بال بچ گئے، طیارے کو نقصان

پیر 2 مارچ 2015 20:29

متحدہ عرب امارات سے لاہور آنے والی پرواز پر آسمانی بجلی گر گئی، 214پاکستانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 مارچ۔2015ء) خلیجی ائیر لائن کی پرواز پر آسمانی بجلی گر گئی، مسافر محفوظ، طیارے کو نقصان،نجی ٹی وی کے مطابق خلیجی ائیرلائن کی پرواز766جو متحدہ عرب امارات سے لاہور آ رہی تھی اس پر آسمانی بجلی گر گئی جسے ہنگامی طور پر نئی دلی ائیرپورٹ پر اُتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

طیارے میں 214پاکستانی مسافر سوار تھے۔ تمام مسافر محفوظ رہے تمام طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ ائیر لائن انتظامیہ نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم فوری طور پر متحدہ عرب امارات سے نئی دہلی بھجوا دی ہے۔ مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ائیر لائن انتظامیہ کو چارٹرڈ طیارہ بھجوانے کی بھی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :