آبیانہ وصولی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جا ئے‘ صوبائی وزیر آبپاشی،
نہری انتظام و انصرام پر ہونے والے اخراجات پورا کرنے کے لئے آبیانہ کی مکمل وصولی انتہائی نا گزیر ہے‘ میاں یاور زمان
پیر 2 مارچ 2015 21:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ آبیانہ کی ہر ممکن وصولی کسان تنظیموں کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کی کامیابی کا دارومدار آبیانہ کی سو فیصد وصولی سے مشروط ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں آبیانہ وصولی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
اجلاس میں پیڈا کے جنرل مینجر چوہدری خاور نذیر ، جنرل مینجر (آپریشن) ملک محمد طارق ، ڈپٹی جنرل مینجر (ٹی ایم) افضل انجم طوراور ڈپٹی جنرل مینجر (آپریشن) میاں عبدالرشید کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اجلا س میں صوبائی وزیر کو پیڈا کے زیر انتظام ایریا واٹر بورڈ ز میں آبیانہ کی مجموعی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیریاور زمان نے کہا کہ پنجاب حکومت کسان برادری کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے اور پیڈا کے زیر انتظام کسان تنظیموں کی تشکیل حکومت کا کسان برادری پر مکمل اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
تاہم ان تنظیموں کے کسان ممبران پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض دلجمعی سے ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نہری انتظام و انصرام پر ہونے والے اخراجات پورا کرنے کے لئے آبیانہ کی مکمل وصولی انتہائی نا گزیر ہے جس کے بغیر نہری نظام کو مربوط بنیادوں پر قائم رکھنا مشکل ہو گا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف اور کسان تنظیموں کو آبیانہ وصولی کے لئے بھر پور معاونت فراہم کی جائے تا کہ سرکاری واجبات حکومتی خزانے میں بروقت جمع ہوں۔ صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے مزید ہدا یت کی کہ آبیانہ کے نظام کو جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کیاجائے تا کہ آبیانہ وصولی کے نظام کو شفاف اور تیز تر بنایا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.