پشاور :بارش سے چوکی کی چھت گر گئی، 4ایف سی اہلکار جاں بحق

پیر 2 مارچ 2015 21:40

پشاور :بارش سے چوکی کی چھت گر گئی، 4ایف سی اہلکار جاں بحق

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) پشاور میں بارش کے باعث متنی میں ایک پولیس چوکی کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہل کار جاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق چوکی پر ایف سی اور پولیس اہل کار مشترکہ ڈیوٹی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ رات کا کھانا کھا رہے تھے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :