وزیراعلیٰ نے نجی ٹی وی کی خبر کا نوٹس لے لیا، حجام کی ٹانگوں میں گولیاں مارنے والے ملزم کی گرفتاری کا حکم

پیر 2 مارچ 2015 21:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک وڈیرے کی جانب سے غریب حجام کی ٹانگوں میں گولیاں مارنے کی نجی ٹی وی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملزم کی فی الفور گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضروب کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے اور علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔