نریندر مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کو شرم دلادی

پیر 2 مارچ 2015 22:18

نریندر مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کو شرم دلادی

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء)نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے ممبران کو اس وقت حیران کر دیا جب وہ لنچ کرنے کیلئے اچانک پارلیمنٹ کی کینٹین پر آگئے ۔نریندر مودی پہلے ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کی کینٹین پر لنچ کیا اور ایک تھالی کا 48 روپے(انڈین 29روپے ) بل بھی ادا کیا۔نریندر مودی جب دوپہر کے تقریبا ایک بجے کمرہ نمبر 70میں بنائی گئی کینٹین پر تشریف لائے تو اس وقت وہاں 18ارکان پارلیمنٹ موجود تھے۔

کینٹین میں کام کرنے والے ایک ملازم کاکہنا تھا کہ مودی نے آتے ہی ارکان پارلیمنٹ سے مصافحہ کیااور ایک ٹیبل پر بیٹھ گئے جہاں تین ارکان اسمبلی پہلے سے بیٹھے ہوئے تھے اورپھر کھانے کا آرڈردے دیا۔کینٹین کے انچارج بی ایل پروہت نے وزیر اعظم سے پوچھا ”سر آپ کیا لے گے‘جس نریندر مودی نے سبزی کی ایک تھالی اور سلادکا آرڈر دیا۔

(جاری ہے)

جلد ازاجلد وزیر اعظم کو کھانے کی ایک تھالی جس میں پالک سبزی،راج ماہ،دال اور سلاد چاولوں اور تندوری روٹی موجود تھی پیش کردی گئی۔

بیرے راما شنکر کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کو48روپے(انڈین 29 روپے) کا بل پیش کیا گیا جس پر انہوں نے 100 کابھارتی نوٹ اپنی جیب سے نکال کر دیا اور انہیں 71 روپے واپس کر دیئے گئے۔کینٹین میں کام کرنے والے ملازمین کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے منرل واٹر کی بجائے سادہ پانی پیا ۔ملازمین کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم 20سے 25 منٹ کینٹین میں گجرات کے دو ارکان اسمبلی کے ساتھ بیٹھے رہے اور کچھ دیر بعد ان میں یونین منسٹر پیوش گویال بھی شامل ہوگئے۔

اس تاریخی موقع پر کینٹین کے انچارج پوروہت نے وزیراعظم کو اپنی رائے دینے کو کہاجس پر انہوں نے کاغذ پر ہندی میں لکھا”کھلانے والے کا بھلا“اور دستخط بھی کیے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی وزیراعظم نے عام لوگوں کی طرح کینٹین پر لنچ کیاہوں اس سے پہلے راجیو گاندھی نے کینٹین پر کھانا کھایا تھا مگر تب وہ وزیر اعظم کے منصب پر براجمان نہیں تھے۔