وزیراعظم کا گلف ائیر لائن کی پرواز کا رخ دہلی کی طرف موڑے جانے اور دس گھنٹے سے زائد وقت تک مسافروں کے دہلی ائیر پورٹ پر مقید رہنے کے واقعے کا نوٹس،

مسافروں کو پاکستان لانے کیلئے خصوصی پرواز بھیجی جائے،مشیرہواز بازی کو فوری طور پر ہدایت

پیر 2 مارچ 2015 22:32

وزیراعظم کا گلف ائیر لائن کی پرواز کا رخ دہلی کی طرف موڑے جانے اور دس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گلف ائیر لائن کی پرواز کا رخ دہلی کی طرف موڑے جانے اور دس گھنٹے سے زائد وقت تک مسافروں کے دہلی ائیر پورٹ پر مقید رہنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر ہواز بازی شجاعت عظیم کو فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو پاکستان لانے کیلئے خصوصی پرواز بھیجی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دی جائیں اور اگر ضرورت پڑے تو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مسافروں کو لینے کیلئے دہلی ائیرپورٹ بھیجا جائے وزیراعظم نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی دیکھ بھال کی جائے اور بھارت کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسافروں کی جلد پاکستان روانگی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :