میاں برادران سے اختلافات کے باعث 81اراکین اسمبلی ان سے سخت ناراض ہیں،جو کسی بھی وقت کسی دوسری جماعت میں جا سکتے ہیں،ذوالفقار کھوسہ کا انکشاف

پیر 2 مارچ 2015 22:32

میاں برادران سے اختلافات کے باعث 81اراکین اسمبلی ان سے سخت ناراض ہیں،جو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنما ذوالفقار کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ میاں برادران سے اختلافات کے باعث 81اراکین اسمبلی ان سے سخت ناراض ہیں،جو کسی بھی وقت کسی دوسری جماعت میں جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے سربراہان کے من مانے فیصلوں اور اراکین کی ناراضگی کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،پارٹی میں کئی گروپ بن چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں اراکین کی بڑی تعداد مسلم لیگ(ن) کو خیرباد کہہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) تمام سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن یہاں پر ناراض اراکین مخالفت میں بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مستقبل تاریک ہے،میاں برادران نے اپنی روش نہ بدلی تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔۔۔

متعلقہ عنوان :