تحریک انصاف نے جوتے پالش کرنیوالے لڑکے کا خواب پورا کر دیا
منگل 3 مارچ 2015 11:16
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر آنکھوں میں پڑھنے کے خواب سجائے جوتے پالش کرنیوالے بچے کے خواب پی ٹی آئی نے پورے کردیئے اور اُسے بہن بھائیوں سمیت ’دی لیڈرشپ‘ سکول میں داخلہ دلادیااور اس کے اخراجات پاکستان تحریک انصاف ہی اُٹھارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2014ءمیں پاکستان تحریک انصاف کے سرگودھا جلسے کے موقع پرجوہر کالونی کا نو سالہ محمد عدیل جوتے پالش کرتارہااور نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ روٹی کیلئے پیسے کمانامجبوری ہے ، وہ عمران خان کا جلسہ دیکھنے آیاہے ، چاہتاہے کہ نیا پاکستا ن بنے تاکہ وہ بھی سکول پڑھ سکے اور بہن بھائیوں کو بھی سکول بھیجے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماءمنصور حیات لک نے بچے کو ڈھونڈنے کے بعد ’دی لیڈرشپ‘ سکول میں داخل کرادیا۔(جاری ہے)
سکول میں موجود محمد عدیل کاکہناتھاکہ وہ ڈاکٹر بنے گا،بڑاہوکرمریضوں کی مددکرناچاہتاہے ۔ خاتون ٹیچر نے بتایاکہ وہ پی ٹی آئی قیادت کی شکرگزار ہیں جو بچوں کو سڑکوں سے سکول لائے اور ٹاسک دیا کہ اِنہیں سکھائیں ، بچوں کا ردعمل بھی ہماری توقع سے زیادہ نکلا۔
محمد عدیل کی والدہ نے بتایاکہ وہ اللہ تعالیٰ اور عمران خان کی شکرگزار ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ عمران کیلئے وہی کرے جو اُن کے دل میں ہے اور مزید غریبوں کی مدد کی قوت دے ۔ اُن کاکہناتھاکہ جب بچے دوسرے بچوں کوسکول جاتے اوراپنے ہاتھ میں پالش برش کا ڈبہ پکڑتے تو بچے پوچھتے تھے کہ وہ سکول کیوں نہیں جاسکتے جس پر وہ روتی رہتی تھیں لیکن عمران خان نے ہماری سن لی اور بچوں کاخواب پوراہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.