انجرڈ آل راؤنڈر حفیظ اور پیسر جنیدکا بحالی کی جانب سفر شروع

منگل 3 مارچ 2015 11:25

انجرڈ آل راؤنڈر حفیظ اور پیسر جنیدکا بحالی کی جانب سفر شروع

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے انجرڈ کھلاڑیوں جنید خان اورمحمد حفیظ نے بحالی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے ۔ پیسر ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ بنانے کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران پھسلنے پر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے جبکہ آل راؤنڈر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پنڈلی زخمی ہونے کی وجہ سے وطن واپس بھجوادیے گئے تھے، دونوں نے بحالی کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے میں بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردینگے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کو فٹنس کی بحالی کے بعد بائیومکینک ٹیسٹ کیلیے بھی جانا ہے، فی الحال ایکشن غیر قانونی ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی کی وجہ سے وہ بولنگ نہیں کرسکتے۔