ڈیویلئرز جیسے بیٹسمین ٹیم میں نہیں لیکن کھلاڑی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مصباح

منگل 3 مارچ 2015 11:39

ڈیویلئرز جیسے بیٹسمین ٹیم میں نہیں لیکن کھلاڑی میچ جتوانے کی صلاحیت ..
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اے بی ڈیویلیئرز اور کرس گیل جیسے تنہا میچ جتوانے کھلاڑی شامل نہیں ہیں تاہم کھلاڑی باصلاحیت ضرور ہیں جو اجتماعی کوشش سے میچ کا نتیجہ بدل سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیپئیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان جس گروپ میں شامل ہے اس میں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے سے متعلق صورت حال غیر واضح ہے اس لئے اس گروپ میں ٹیموں کا رن ریٹ اہم کردار ادا کرے گا جب کہ زمبابوے کے خلاف میچ بڑے فرق سے جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا تاہم کوشش ہوگی کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے بڑے رن ریٹ سے کامیابی حاصل کریں۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ جنوبی افریقا اور آئرلینڈ کے خلاف اہم میچز سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاف بڑا اسکور کرکے اپنا اعتماد بحال کریں کیوں کہ اب ہر میچ ناک آؤٹ میچ ہے اور شائقین کی ناراضگی دور کرنے کے لئے ہرکھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوگا۔