لاہور : پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کا احتجاج 23 گھنٹے سے جاری، حکومت کی بے حسی عروج پر

منگل 3 مارچ 2015 11:39

لاہور (اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار . 3 مارچ 2015 ء) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے نابینا افراد کے وفد سے ملاقات کر کے مذاکرات کی کوشش کی تھی لیکن 31 مارچ کی تاریخ دینے کے باعث نابینا افراد نے مذاکرات کو ماننے سے انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ سال دسمبر سے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ہماری نہیں سن رہا ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے ہم یہیں پنجاب اسمبلی کے باہر ہی دھرنا دیں گے، نابینا افراد کا دھرنا 23 گھنٹے سے جاری ہے آج صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی ظاہر نہیں کر رہی ، صبح 4 بجے ہم 5 بستر فراہم کیے گئے جن کو ہم نے لینے سے انکار کر دیا اور حکومت کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا بلکہ ناشتہ بھی انجمن شہریان کی جانب سے فراہم کیا گیا.