آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ ٹیم کی پوائنٹ ٹیبل پرپہلی پوزیشن

منگل 3 مارچ 2015 11:51

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ ٹیم کی پوائنٹ ٹیبل پرپہلی پوزیشن

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 23 میچوں کے بعد اب تک مشترک میزبان نیوزی لینڈ چار فتوحات اورآٹھ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پرہے۔ گروپ بی میں بھارت تین میچزجیت کرٹاپ پر براجمان ہے۔ورلڈکپ میں تئیس میچوں کے بعد مشترک میزبان نیوزی لینڈ چارمیچز میں چار فتوحات، آٹھ پوائنٹس اورپلس تین اعشاریہ پانچ آٹھ کے نیٹ رن ریٹ کیساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن پرفائز ہے۔

سری لنکا نے چارمیں سے تین میچ جیتے۔ چھ پوائنٹس اورپلس اعشاریہ ایک دو رن ریٹ کی بدولت گروپ میں اسکا دوسرا نمبر ہے۔ بنگلہ دیش اور میزبان آسٹریلیا نے تین میچوں میں ایک فتح، ایک شکست اورایک غیر فیصلہ کن میچ سے تین تین پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔نیٹ رن ریٹ میں معمولی برتری سے بنگلہ دیش تیسرے اورآسٹریلیا چوتھے نمبر پرہے۔

(جاری ہے)

افغانستان تین اور انگلینڈ چار میچوں میں ایک کامیابی حاصل کرسکے ہیں۔

اوربالترتیب پانچویں اورچھٹی پوزیشن پرہیں۔ اسکاٹ لینڈ اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکا۔بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر چھ پوائنٹ اورپلس دواعشاریہ چھ تین رن ریٹ کی بدولت گروپ بی میں سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقا نے تین میں سے دومیچز جیتے۔ ایک ہارا۔ پروٹیز کے پوائنٹ چار اورنیٹ رن ریٹ پلس ایک اعشاریہ دوچھ ہے۔ آئرلینڈ دومیچوں میں دوفتوحات، چار پوائنٹس اورپلس اعشاریہ تین تین رن ریٹ کیساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

ویسٹ انڈیز نے چارمیں سے دومیچ جیتے، دوہارے۔ ان کے پوائنٹ چار، رن ریٹ منفی اعشاریہ ایک تین اورپوزیشن چوتھی ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ لیکن زمبابوے منفی اعشاریہ سات دو اور پاکستان منفی ایک اعشاریہ سات تین کے ساتھ بالترتیب پانچویں اورچھٹی پوزیشن پرہیں۔ یواے ای کو پہلی فتح اور پوائنٹ کی تلاش ہے۔

متعلقہ عنوان :