شعیب اختر کا ٹیم میں موجود نام باسط علی سامنے لے آئے ، عمرشریف بھی جذباتی

منگل 3 مارچ 2015 11:52

شعیب اختر کا ٹیم میں موجود نام باسط علی سامنے لے آئے ، عمرشریف بھی جذباتی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء )شعیب اختر کی جانب سے قومی کرکٹرز پر حد سے زیادہ تنقید کرنے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی ،سکواڈ سے باہر سینئر کرکٹر کامران اکمل اور سینئر اداکار عمر شریف بھڑک اٹھے ،باسط علی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کو ٹیم میں ’’شعیب ایکٹر ‘‘ بولا جاتا تھا جبکہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ دستانے پہننے سے لہو نہیں چھپ سکتا ہے ، اس قسم کی گھناؤنی حرکت میں کسی کا بھی ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عمراکمل کے بھائی اور ورلڈکپ کیلئے سکواڈ سے باہر ہونیوالے کامران اکمل نے کہاکہ عمراصل میں وکٹ کیپر نہیں ، ان سے اضافی ذمہ داری لی جارہی ہے ، اس نے کبھی وکٹ کیپنگ نہیں کی اور اب جوکچھ بھی کررہاہے وہ ٹیم اورپاکستان کیلئے ہے ، ریگولروکٹ کیپر پر تنقید کاکوئی جواز ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹرباسط علی کاکہناتھاکہ کیچ سب چھوڑتے ہیں ، کامران اکمل نے الفاظ کم استعمال کیے ، شعیب اختر کو ٹیم میں شعیب ایکٹربولاجاتاتھا ،وہ ایکٹربہت بڑے ہیں اور شاید جب پاکستانی ٹیم کیخلاف شوہورہارتھاتووقت بھی رات کاتھا۔

سینئر اداکارعمرشریف کاکہناتھاکہ قوم کو ایسے لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیے ، سب کو مخالفت کرنی اورسوچناچاہیے کہ ملک کے خلاف جوپراپیگنڈا ہورہاہے جس میں پاکستان کے لوگ ہی مذاق اُڑارہے ہیں ، اس قسم کی گھناﺅنی حرکت میں کسی کا بھی ملوث ہونا انتہائی شرم کی بات ہے۔اُن کاکہناتھاکہ ایساتونہیں ہوسکتاکہ آپ دستانے پہن کرآجائیں تو ہاتھوں پر لگالہو دکھائی نہیں دے سکتا، قوم کو سوچناچاہیے کہ کس کو سٹار کہیں ، ہم انشاءاللہ فتح کے قریب جائیں گے ، قوم کاجذبہ ہوناچاہیے ۔

ماہرین کاکہناہے کہ انڈیا میں جتنے بھی شوہورہے ہیں ، دراصل اُنہیں پاکستان کی برائی کرنیوالے لوگ چاہیں ، بھارت میں نام بنانے کا طریقہ ہی پاکستان کی برائی کرناہے ، بھارتی ٹی وی پر جس زبان میں شعیب اختر بول رہے ہیں ، کوئی بھی پاکستانی اُنہیں تسلیم کرے ۔