نرگس فخری اور ورن دھون کی لوسٹوری کی خبریں منظرعام پر آگئیں

منگل 3 مارچ 2015 12:16

نرگس فخری اور ورن دھون کی لوسٹوری کی خبریں منظرعام پر آگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری اور ورن دھون کی لو سٹوری خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں مگر دونوں فلم سٹارز نے اس بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ورن دھون اور نرگس فخری میں بڑھتی ہوئی دوستی کے چرچے کچھ زور پکڑنے لگے ہیں۔ دونوں اداکار کئی مرتبہ ایک ساتھ دکھائی دیئے لیکن نرگس فخری کہتی ہیں کہ ورن صرف ان کے اچھے دوست ہیں۔ ماضی میں عالیہ بھٹ اور ورن دھون کی لو سٹوری کے بھی خوب چرچے تھے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس فخری، عالیہ بھٹ اور ورن دھون کے درمیان دوریوں کی وجہ بنیں۔