امریکہ‘مسلح افراد 40 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے

منگل 3 مارچ 2015 12:21

امریکہ‘مسلح افراد 40 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) امریکہ میں مسلح افراد چالیس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔دن دیہاڑے رہزنی کا یہ واقعہ ریاست شمالی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق، ایک ٹریلر میں 125 کلو سونا دوسری ریاست منتقل کیا جارہا تھا اور اس ٹریلر کے ہمراہ دو مسلح گارڈز بھی تھے تاہم ولسن کاؤنٹی کے قریب ٹرالر میں خرابی کے باعث اسے روکا گیا تھااسی دوران تین مسلح افراد نے گارڈز اور ڈرائیور کو یرغمال بنایا اور پھر اسلحے کے زور پر ان کے ہاتھ باندھنے کے بعد چالیس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا لے کر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ڈاکوؤں کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پچاس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا ہے -

متعلقہ عنوان :