قومی ٹیم کے چیف سیلکٹرمعین خان کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

منگل 3 مارچ 2015 12:38

قومی ٹیم کے چیف سیلکٹرمعین خان کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء ) جوا خانہ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پہلی با ر چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کی اور انہیں جوا خانے اسکینڈل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران معین خان نے چیئرمین پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ جوا خانے صرف کھانا کھانے گئے تھے تاہم انہیں اس کا علم نہ تھا کہ اسے اتنا چھالا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :