نشے میں دھت ڈرائیور کو یاد ہی نہیں کہ اس نے کار سٹرک پر نہیں چلائی

منگل 3 مارچ 2015 12:44

نشے میں دھت ڈرائیور کو یاد ہی نہیں کہ اس نے کار سٹرک پر نہیں چلائی

جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) ڈورٹمند، جرمنی میں نشے میں دھت ایک ڈرائیور نے اپنی فورڈ فوکس گاڑی کو ٹرین کے پیچھے ریل کی پٹری پر چڑھا دیا۔ ڈرائیور نے انڈر گراؤنڈ ریلوے ٹریک پر اپنی گاڑی کو 2600 گز تک چلایا۔31 سالہ ڈرائیور ایک فوجی ہے جو چھٹیوں پرہے ۔

(جاری ہے)

اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے نہیں یاد کہ اس کی گاڑی کیسے ٹرین کی پٹری پر پہنچی۔ ڈرائیور کے مطابق اسے اتنا یاد ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا کر نکلا، اس کے بعد اس کی یاداشت کام نہیں کر رہی۔ اسے اتنا یاد ہے کہ دو پولیس والے اسے اٹھائے پلیٹ فارم پر لے کر آئے تھے ۔ ریلوے کے ورکروں نے بعد میں ہاتھوں سے اس کی گاڑی کو اٹھا کر سائیڈ پر کیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔