جہاز چرانے کی کوشش ناکام

منگل 3 مارچ 2015 12:44

جہاز چرانے کی  کوشش ناکام

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو 25 لاکھ ڈالر مالیت کا جہاز چرانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ چور کا کہنا ہے کہ وہ شکاگو جاناچاہتا تھا۔ 23 سالہ جوان پابلو کیرون کو اوکالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔ جوان جہاز میں سوار تھا جب پولیس نے اسے پکڑا۔

(جاری ہے)

پہلے پہل تو اس نے اپنا نام غلط بتایا اور ظاہر کیا کہ وہ ہی اس جہاز کا مالک ہے۔ پولیس نے جب نام کی تصدیق کی تو اس کا جھوٹ کھل گیا۔ پولیس نے جہاز میں آکسیجن ماسک اور دوسرا سامان بھی کھلا پایا ۔ پولیس کے مطابق جہاز کو چلانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ پولیس نے جوان کو جہاز چرانے کی کوشش کرنے اور پولیس کو غلط نام بتانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔