آئس کریم نے چور کو پکڑوا دیا

منگل 3 مارچ 2015 12:47

آئس کریم نے چور کو پکڑوا دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء)ایک چور کو چوری کے جرم میں 8 ماہ قید ہو گئی۔ مذکورہ چور30 سالہ چور میتھیو واٹرز، 51 سالہ جولی جیمز کے گھر اس وقت چوری کرنے گیا جب وہ کام پر گئی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

چوری کےدوران میتھیو نے آئس کریم کا پورا ڈبہ چٹ کر لیا اور ایک خالی کمرے میں بیڈ پر لیٹ کر سو گیا۔ کچھ دیر بعد جولی جیمز گھر آئی تو چور کو دیکھ کر اس کی چیخ نکل گئی۔چور جاگا تو جولی جیمز کو دیکھ کر پریشان ہو گیا اور گھر سے بھاگ گیا۔ جسے بعد میں سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کر کے 8 ماہ کے لیےجیل بھیج دیا۔