جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 3 مارچ 2015 12:57

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ اپنے نام ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم عاملہ نے آئرلینڈ کے ساتھ مقابلے کے دوران 20ویں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس موجود تھا۔ کینبرامیں ورلڈکپ 2015ءمیں آئرلینڈ سے مقابلے کے دوران ہاشم آملہ نے 100گیندوں پر دوچھکوں اور9چوکوں کی مدد سے 100رنزجوڑے ۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ کایہ 111واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ تھا۔ وہ مجموعی طورپر 16چوکوں اورچھ چھکوں کی مدد سے 159رنزبنانے میں کامیاب ہوسکے ۔ اس سے پہلے بھارت کے ویرات کوہلی 133میچوں میں 20سینچریاں بناچکے ہیں ۔ یادرہے کہ اب تک وہ 150کے لگ بھگ میچوں میں22سینچریاں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ تیسرے نمبر پر اے بی ڈویلیئرزہیں جو 175میچزمیں بیس تیزترین سینچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :