ناصرجمشید پرقسمت کی دیوی مہربان، ایک اورچانس کا امکان

منگل 3 مارچ 2015 13:00

ناصرجمشید پرقسمت کی دیوی مہربان، ایک اورچانس کا امکان
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دبے دبے لفظوں میں اوپنر ناصر جمشید کی پیٹ تھپتھپا دی ہے جس کے بعدغیر تسلی بخش کاکردگی کے باوجود اوپنر کو ایک اور چانس ملنے کا امکان نظر آنے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

نیپئر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے ناصر جمشید کی دبے دبے لفظوں میں حمایت کر تے ہوئے کہا کہ اوپنر محض دو میچز میں پرفارم نہیں کر سکے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں ان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ مصباح الحق کی جانب سے ناصر جمشید کی بے جا حمایت سے یہ سوال اٹھنا شروع ہو گیا ہے کہ وہ کون سی گیڈر سنگھی ہے جو مینجمنٹ کو انہیں حتمی الیون میں رکھنے پر مجبور کر رہی ہے۔