تہران کو کسی بھی صورت ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائے گا، وائٹ ہاوٴس

منگل 3 مارچ 2015 13:14

تہران کو کسی بھی صورت ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائے گا، وائٹ ہاوٴس

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وائٹ ہاوٴس نے کہاہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر اسرائیلی وزیراعظم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تہران کو کسی بھی صورت میں ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائیگا، امریکی صدر نے سفارتکاری کی ناکامی پر تہران کے ایٹمی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جاش ارنیسٹ نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتاکہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر امریکا اور یورپی ممالک کو اسرائیل سے زیادہ تشویش ہے۔

امریکا کے صدر براک اوباما نے ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے اور سفارتکاری ناکام ہونے کی صورت میں تہران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی مکمل حکمت علی تیار کرلی ہے۔ ایک سوال پر جاش ارنیسٹ نے کہاکہ حکمت عملی کا مقصد ایران کو ایٹمی طاقت بننے اور ایٹمی بم بنانے کی معلومات کے حصول سے روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :