عمرا ن خان اسمبلی آئیں اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیں ‘ پرویز رشید

منگل 3 مارچ 2015 13:30

عمرا ن خان اسمبلی آئیں اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیں ‘ پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمرا ن خان اسمبلی آئیں اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیں ‘ ہارس ٹریڈنگ کا لفظ پیپلز پارٹی کیلئے استعمال نہیں کروونگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان اسمبلی میں آئیں اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیں،عمران الزامات لگانے کے بجائے انتخاباتی اصلاحاتی کمیٹی میں شریک ہوتے۔

ایک سوا ل کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کے رکن صوبائی اسمبلی نے بغاوت کی،انہوں نے نے انتخاباتی اصلاحات سے متعلق تجویز پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں،میں ہارس ٹریڈنگ کا لفظ پیپلز پارٹی کیلئے استعمال نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :