اپنی تمامتر توجہ اداکاری پر مرکوز کئے ہوئے ہوں‘ کرینہ کپور

منگل 3 مارچ 2015 13:47

اپنی تمامتر توجہ اداکاری پر مرکوز کئے ہوئے ہوں‘ کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میری تمامتر توجہ اداکاری پر ہے‘ فیشن‘ پروڈکشن‘ ہدایتکاری یا پھر گانے میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کئی جگہ سے اپنی فیشن لائن کا آغاز کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم ابھی میں فلموں سے اپنی توجہ ہٹانا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میں خود کو پروڈیوسر کی ٹوپی پہننے کی اہل ہی نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ابھی اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ میں اداکاری سے ہٹ کر کوئی ذمہ داری نبھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ویسے بھی ابھی صرف اداکاری میں ہی دلچسپی ہے اور اسی پر اپنی تمامتر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں۔